چینی صدر کی اہلیہ کا سربیا کے صدر کی اہلیہ کے ہمراہ سربیا کے قومی عجائب گھر کادورہ

2024/05/08 22:42:50
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 8 مئی کی صبح صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے بلغراد میں سربیا کے صدر ووچیچ کی اہلیہ تمارا ووچیچ کے  ہمراہ سربیا کے قومی عجائب گھر کا دورہ کیا۔

 دونوں سربراہان مملکت کی بیگمات  نے  پینٹنگز کی  نمائش  دیکھی ۔ اس موقع پر پھنگ لی یوان نے کہا کہ سربیا کے قومی عجائب گھر کی ایک طویل تاریخ ہے۔ عجائب گھر نہ صرف ثقافتی آثار کے تحفظ  اور ان کی  نمائش کے لیےدریچے  ہیں، بلکہ یہ تہذیب کے فروغ کے محلات بھی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ  چین اور سربیا ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو مزید مضبوط کریں گے اور مشترکہ طور پر تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے لیے ایک پل تعمیر کریں گے۔

 سربیا کا  قومی عجائب گھر  1844 میں بنایا گیا تھا اور یہ سربیا کا سب سے بڑا اور قدیم   عجائب گھر  ہے۔