چینی صدر شی جن پھنگ کا بلغراد ایئر پورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال

2024/05/08 08:02:33
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 7 مئی کی شام چینی صدر شی جن پھنگ   خصوصی طیارے کے ذریعےسربیا کے سرکاری دورے پر  بلغراد پہنچے۔ سربیا کے صدر ووسیچ اور ان کی اہلیہ، چین تعاون کمیٹی کے چیئرمین اور سابق صدر نکولچ اور ان کی اہلیہ، پارلیمنٹ کے اسپیکر برنابیچ، وزیر اعظم ووویچ اور وزیر خارجہ کیئرچ نے ہوائی اڈے پر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔