6 مئی کی سہ پہر چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی اہلیہ ببریجٹ میکرون کے ساتھ میوزی ڈی اورسے کا دورہ کیا۔ دونوں سربراہان مملکت کی بیگمات میوزیم میں داخل ہوئیں اور تھیم نمائش "پیرس 1874، کری ایٹنگ امپریشن"اور میوزیم کی عمدہ آئل پینٹنگ کی نمائش دیکھی۔ دونوں بیگمات نے وقتاً فوقتاً مونیٹ، وان گوگ، اور رینوئر سمیت دیگرمشہور مصوروں کی تخلیق کردہ امپریشنسٹ کلاسکس کی بغور تعریف کرنے کے لیے رکیں، اور ایک دوسرے کے ساتھ اپنے جذبات کا تبادلہ کیا۔ پھنگ لی یوان نے کہا کہ چین اور فرانس کے عوام مصوری کے فن سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ امید ہے کہ فریقین مزید تبادلے کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کی ثقافتی دلکشی کو مزید محسوس کر سکیں اور باہمی افہام و تفہیم کو گہرا کر سکیں۔ امید ہے کہ دونوں ممالک کے فنکار تبادلے اور باہمی سیکھنے کو تقویت دیں گے، ایک دوسرے کو متاثر کریں گے اور آرٹ کے مزید شاندار نمونے تخلیق کریں گے۔ دونوں سربراہان مملکت کی بیگمات نے میوزیم ہال میں موجود فرانسیسی طلباء کے ساتھ خوشگوار گفتگو کی۔ طلباء نے چینی زبان سیکھنے کے اپنے تجربات بیان کئے اور چینی ثقافت سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ پھینگ لی یوان نے ہر ایک کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اچھی طرح سے چینی زبان سیکھنے کے لیے سخت محنت کریں، اگر چین میں آنے اور مطالعہ کرنے کا موقع ملے، تو گھوم پھریں اور حقیقی اور تین جہتی چین کا تجربہ کرنے کے لیے مزید دیکھیں۔ امید ہے کہ طلباء چین اور فرانس کی دوستی کے چھوٹے ایلچی بنیں گے، دونوں لوگوں کے درمیان رابطے کا ایک پل بنائیں گے اور چین اور فرانس کی دوستی کو نسل در نسل منتقل کریں گے