شی جن پھنگ سربیا میں استقبال کے لیے آنے والوں کی جانب ہاتھ ہلا رہے ہیں

2024/05/08 22:18:33
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  8 مئی کی صبح سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ ، چینی صدر شی جن پھنگ کے ہمراہ سربیا ہاوس کے پلیٹ فارم پر گئے۔ سربیا ہاوس کے اسکوائر میں 15000 سربیائی لوگوں نے چین اور سربیا کے قومی پرچم لہراتے ہوئے شی جن پھنگ کا پرتپاک استقبال کیا۔ شی جن پھنگ نے استقبال کرنے والے ہجوم کی جانب ہاتھ ہلا کر ان کو جواب دیا۔ اسکوائر تالیوں اور لوگوں کے نعروں سے گونج رہا ہے۔