پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال کی چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ خصوصی بات چیت

2024/05/09 18:57:55
شیئر:

احسن اقبال نے سی پیک کے نئے مرحلے میں  پانچ نئے کوریڈورز کا آغاز کرنے  کا خیر مقدم کیا ۔انہوں نے زراعت و صنعتی تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے  چین کے ساتھ  برآمدات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ۲ ہزار سات سو ارب ڈالر کی برآمدت میں پاکستان کا حصہ محض ۳ ارب ڈالر ہے ، پاکستانی حکومت کی خواہش ہے کہ ہم اپنی بزنس کمیونٹی کو متحرک کریں اور  ان برآمدات کو ۳ ارب سے ۳۰ ارب تک لے جائیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بھی چینی کمپنیز کی آمد کو ایک خوش آئند اقدام قرار دیا ۔