چینی صدر شی جن پھنگ کا دورہ ہنگری تاریخی ہے، ہنگری کے وزیر اعظم اوربان

2024/05/09 20:10:09
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

چین کے صدر شی جن پھنگ کے ہنگری کے سرکاری دورے کے موقع پر ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے مقامی وقت کے مطابق  9 مئی  کی دوپہر میں بوڈاپیسٹ میں چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو د یا۔  انٹرویو کے آغاز میں ، اوربان نے صدر شی کے ساتھ اپنے برسوں کے میل جول کو یاد کیا اور صدر شی کے دورے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدر شی کا دورہ  ایک تاریخی دورہ ہے۔