ایکسچینج سٹڈی پروگرام کے نوجوان امریکیوں کی چین سے محبت

2024/05/09 10:41:42
شیئر:

اس سال جنوری کے آخر میں"  امریکی یوتھ ایمبیسیڈرز ایکسچینج اسٹڈی پروگرام"کا  آغاز ہونے کے بعد  تقریبا 200 پروگرامز کے ذریعے متعدد امریکی نوجوان تبادلے و تعلیم  کے لیے چین آئے اور یہاں انہیں  ایک حقیقی،  ہمہ جہت اور جامع چین کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کا موقع ملا۔

 امریکی ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ ایلیسانڈرو           کین یون یونیورسٹی میں فنانس کے تیسرے سال کے طالب علم ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ ایکسچینج  پروگرام کے تحت  ایک سمسٹر کے لیے چین آنا ، سیکھنے کا ایک بے مثال موقع ہے۔ ایلیسنڈرو نے کہا کہ اگرچہ وہ ابھی لگ بھگ  دو ماہ سے چین میں ہیں لیکن اتنے عرصے میں ہی انہیں چین سے محبت ہوگئی ہے ۔ یہاں وہ چین اور امریکہ کے درمیان ثقافتی تبادلے کے سفیر ہیں۔

 مستقبل میں، الیسینڈرو کی طرح، مزید امریکی طالب علم ایکسچینج اینڈ سٹڈی پروگرام کے تحت  چین آئیں گے.