مقامی وقت کے مطابق 8 مئی کی شام صدر شی جن پھنگ ہنگری کے صدر تماس سلیووک اور وزیر اعظم وکٹر اوربان کی دعوت پر خصوصی طیارے کے ذریعے ہنگری کے سرکاری دورے پر بوڈاپیسٹ پہنچے۔
چینی صدر کا خصوصی طیارہ بوڈاپیسٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا تو ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان اور ان کی اہلیہ، وزیر خارجہ پیٹر سجارتو اور دیگر سینئر سرکاری عہدیداروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اعظم وکٹر اوربان نے صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ سے کہا کہ ہم آپ کو "اپنے گھر" میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت فخر محسوس کررہے ہیں۔