چینی صدرکے دورہ فرانس پر فرانسیسی صدر کے چینی زبان میں اظہار تشکر کے متعدد ٹویٹس

2024/05/09 00:48:21
شیئر:

 فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر صدر شی جن پھنگ کے دورہ فرانس پر شکریہ ادا کرنے کے لیے متعدد  ٹویٹس  کئے جو چینی زبان میں ہیں ۔

 7 مئی کو، میکرون نے چینی زبان میں صدر شی کے "ہوٹ پیہائینی " کے دورے کے بارے میں ٹویٹ کیا، "ہماری ذاتی کہانیوں کے اشتراک سے ہمارے تعلقات بتدریج تشکیل پا رہے ہیں۔ میں آپ کو تغملے پاس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ صدر شی جن پھنگ، یہ جگہ میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے، جیسا کہ آپ نے گوانگ چو میں میرا استقبال کیا۔"

"ہوٹ پیہائینی "   فرانسیسی صدر میکرون کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ صوبائی دارالحکومت تاغبہ ان کا ننہیالی علاقہ ہے۔ 

ہوائی اڈے پر الوداع کرتے وقت، میکرون نے چینی اور فرانسیسی زبانوں میں لکھا، " دوستانہ اور پرخلوص تبادلے کے لیے آپ کا شکریہ، یہ  دونوں ممالک اور دنیا کے توازن کے لیے اہم ہے۔ الوداع!" 

 اس سے قبل جب صدر شی فرانس پہنچے تھے تو اس وقت بھی  صدر  میکرون نے صدر شی کے خیرمقدم کے لیے چینی زبان میں ایک ٹویٹ  کیا تھا ۔