چین کے چھوٹے اور درمیانے انٹرپرائز ڈیویلپمنٹ انڈیکس میں اپریل میں تیزی رہی

2024/05/09 10:21:29
شیئر:

9 مئی کو چائنا ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز نے  بتایا کہ چائنا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیویلپمنٹ انڈیکس ماہ بہ ماہ ترقی کر رہا ہے۔ اپریل میں، چین کا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ انڈیکس 89.4 تھا، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.1 پوائنٹس کا اضافہ ہے، مسلسل دو ماہ تک اس میں بہتری آئی اور اپریل میں انڈیکس  ستمبر 2023 کے بعد سے  ایک نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔

چائنا ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے ایگزیکٹو نائب صدر ما بن نے کہا کہ انڈیکس میں پچھلا اضافہ  بنیادی طور پر صنعت میں اضافے کی وجہ سے ہوا، لیکن   اپریل میں انڈیکس میں اضافہ بنیادی طور پر سروس انڈسٹری کی بحالی کی وجہ سے ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیویلپمنٹ انڈیکس میں سروس انڈسٹری کی بحالی ایک اہم عنصر بن رہی ہے۔

چائنا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ایسوسی ایشن کا تجزیہ ہے کہ  آپریٹنگ حالات کے تناظر میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز پر موجودہ دباؤ اب بھی بہت زیادہ ہے، لیکن زیادہ معاون  پالیسیز  نافذ ہونے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ  چھوٹے، درمیانے اور مائیکرو انٹرپرائزز اپنی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کو تیز کرتے ہیں  اور  چین کے سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ انڈیکس میں بہتری کی توقع ہے۔