صدر شی جن پھنگ کے دورہ سربیا کے نتائج پر چینی وزارتِ خارجہ کا بیان

2024/05/09 17:14:24
شیئر:

   

9 مئی کو  منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے  صدر شی جن پھنگ کے دورہ سربیا کی  صورتحال اور اس سے حاصل شدہ نتائج کے بارے میں  بتایا کہ اس  دورے کے دوران ، صدر شی  جن پھنگ نے صدر الیگزینڈر ووچیچ  کی طرف سے منعقدہ ایک عظیم الشان استقبالیہ تقریب میں شرکت کی ،صدر سے مذاکرات کیے   اور صحافیوں سے ملاقات کی۔ دونوں سربراہان مملکت نے اعلان کیا کہ   چین -سربیا  جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کیا جائےگا، اسے بڑھایا جائے گا اور نئے  عہد  میں  چین -سربیا ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے  کی کوشش کی جائے گی ۔اس مقصد کی تکمیل کے لیے شی جن پھنگ نے چھ عملی اقدامات کا اعلان کیا۔ دونوں سربراہان مملکت نے چین- سربیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے ، بڑھانے اور نئے عہد  میں  چین - سربیا ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے سے متعلق  مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر ، گرین ڈیویلپمنٹ، ڈیجیٹل معیشت، ای کامرس، انفراسٹرکچر، معیشت و ٹیکنالوجی، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن، خوراک و زراعت  اور میڈیا کے شعبوں میں باہمی تعاون کے متن کا تبادلہ کیا۔  

ترجمان نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات کے مشترکہ تحفظ ، اپنی اپنی  قومی ترقی و  احیاء کو ساتھ ساتھ آگے بڑھانے اور نئے عہد  میں چین -سربیا  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر  کو فروغ دینے کے لیے سربیا کے ساتھ  مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔