"آئی شینزین" ایپ نے 9 غیر ملکی زبانوں کے سروس چینلز لانچ کر دیئے

2024/05/09 15:45:49
شیئر:

حال ہی میں سرکاری وعوامی خدمات کی بین الاقوامیت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، "آئی شینزین" ایپ نے   9 غیر ملکی زبانوں  کے سروس چینلز کا آغاز کیا ہے جن میں انگریزی ، جاپانی ، کوریائی ، فرانسیسی ، عربی ، ہسپانوی ، روسی ، جرمن اور پرتگالی شامل ہیں ۔ یہ شینزین میں غیر ملکی مالی اعانت والے کاروباری اداروں کے آپریشن اور غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری، روزگار، رہائش اور سیاحت کے لیے سہولت فراہم کرتا ہے، اور غیر ملکیوں کو شینزین  کو  زیادہ جلدی سمجھنے اور  یہاں گھل مل جانے میں مدد فراہم کرتا ہے.

 شینزین گورنمنٹ آن لائن اور "آئی شینزین" ایپ کے انگریزی ورژن نے 50 سروس آئٹمز کی آن لائن ہینڈلنگ یا ریزرویشن سروسز  دی ہیں ۔ غیر ملکی سرکاری خدمات کے لیے 158 سروس گائیڈز کا اجراء کیا گیا ہے جن میں ویزا، روزگار، شادی اور بچے کی پیدائش، انٹرپرائز اسٹیبلشمنٹ اور ٹیکسیشن وغیرہ شامل ہیں۔

 پاکستان سے تعلق رکھنے والے قیصر حیات نے شینزین حکومت کی کثیر لسانی آن لائن ویب سائٹ سے پالتو جانوروں کی رجسٹریشن کے حوالے سے ہدایات حاصل کرتے ہوئے کہا کہ شینزین کی یہ ویب سائٹ اور ایپ میرے لیے بہت مفید ثابت ہوئی ہے کیونکہ اس  سے انہیں ملازمین کی بھرتی، پاسپورٹ اور ویزے کے لیے درخواست دینے کے عمل کے بارے میں مزید آگاہی ملی ہے  ۔اس کے ساتھ ساتھ اس سے مجھے شہر کے بارے میں بھی مزید معلومات حاصل کرنے کا موقع ملا ہے۔ 

” "آئی شینزین" ایپ کے ہوم پیج پر ، پاپ اپ باکس دیکھنے کے لیے اوپری بائیں کونے پر  مینیو میں "زبانیں" پر کلک کریں تو  آپ 9 زبانوں  کے سروس چینلز کے درمیان آزادانہ طور پر سوئچ کرسکتے ہیں۔