چین -سربیا تعلقات کے ایک اور شاندار تاریخی باب کا آغاز ہوگا،چین سربیا صدور کی ملاقات

2024/05/09 02:51:17
شیئر:


مقامی وقت کے مطابق 8 مئی کی صبح چینی صدر شی جن پھنگ نے بلغراد میں  سربیا کے صدر الیگزینڈر  ووچیچ سے ملاقات کی ۔ شی جن پھنگ نے  کہا کہ  ایک سربیائی کہاوت ہے کہ "پہاڑ نہیں ملتے لیکن لوگ اکثر ایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں۔" چینی کہتے ہیں، "ہم ایک دوسرے کو جانتے ہیں چاہے ہم کتنے ہی دور ہوں، ہزاروں میل کے فاصلے پر بھی ہم پڑوسی بن سکتے ہیں۔" چینی  صدر نے  کہا کہ انہیں  کئی بار سربیا کا دورہ کرنے کی دعوت  ملی  اور آج   وہ یہاں موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  اچھے دوستوں کو زیادہ  ملاقات کرنی چاہئے۔  چین کے صدر نے کہا کہ اس دورے کے دوران، مشترکہ طور پر "چین اور سربیا کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو گہرا اور اپ گریڈ کرنے اور نئے دور میں چین اور سربیا ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر" کے  مشترکہ بیان پر دستخط سے  چین -سربیا تعلقات کے  ایک اور  شاندار تاریخی باب کا آغاز ہوگا۔