مرکزی حکومت کے خصوصی فنڈز سے دیہی علاقوں میں ڈھائی لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا

2024/05/10 09:55:01
شیئر:

 نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن  کے مطابق   رواں سال چین  کی مرکزی  حکومت   11.5 ارب یوآن کے خصوصی  فنڈز    فراہم کرے گی  جس سے   ڈھائی لاکھ دیہی افراد  کو  روز گار کے مواقع  فراہم کئے جائیں گے  ۔

 تفصیلات  کے مطابق یہ خصوصی  فنڈز   بنیادی طور پر غربت کے خاتمے والی 832 کاؤنٹیز   اور کم آمدنی والے  افراد   کو پرا  جیکٹ کی تعمیر میں حصہ لینے کی طرف راغب کرنے  کے لئے ترجیحی طور پر  استعمال کیے جاتے ہیں۔ 

 اس کے علاوہ  ان خصوصی فنڈز سے  مقامی سطح پر  انفراسٹرکچر میں بھی بہتری  لائی جائے گی ۔