میرے لیے یہ بات متاثر کن ہے کہ جس لڑکی نے مجھے کل پھول پیش کیے یہ وہی لڑکی ہے جس نے مجھے 15 سال پہلے پھول پیش کیے تھے۔ شی جن پھنگ

2024/05/10 06:02:18
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  9 مئی کی صبح چینی  صدر شی جن پھنگ نے بوڈاپیسٹ کے صدارتی محل میں ہنگری کے صدر شویوک کے ساتھ بات چیت کی۔

ملاقات کے دوران صدر شی جن پھنگ نے اپنے حالیہ دورے کے دوران ایک پُرجوش لمحے کا ذکر کیا۔ 8 مئی کو  شی جن پھنگ جب خصوصی طیارے کے ذریعے بوڈاپیسٹ پہنچے ، تو ہنگری چینی دو لسانی اسکول کی ایک طالبہ نے انہیں پھول پیش کیے۔ یہ وہی طالبہ ہے  جس نے 2009 میں شی جن پھنگ کو دورہ ہنگری کے دوران پھول پیش کئے تھے۔