میں ہنگری کے لوگوں کی گرمجوشی اور دوستی سے بہت متاثر ہوا ہوں،شی جن پھنگ

2024/05/10 06:09:51
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  9 مئی کو چینی  صدر شی جن پھنگ نے بوڈاپیسٹ میں  ہنگری کے وزیر اعظم  وکٹر اوربان کے ساتھ  بات چیت کی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ پندرہ سال بعد میں دو بارہ ہنگری کا دورہ کررہا ہوں۔ میرے پاس دو بڑے احساسات ہیں: پہلا، ہنگری کی معاشی اور سماجی ترقی تیزی سے بڑھ رہی ہے، دوسرا، میں ہنگری کے لوگوں کی گرمجوشی اور دوستی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔