چینی صدر شی جن پھنگ تین یورپی ممالک کے سرکاری دوروں کے بعد بیجنگ واپس پہنچ گئے

2024/05/11 10:43:09
شیئر:

چینی صدر شی جن پھنگ فرانس، سربیا اور ہنگری کے سرکاری دورے مکمل کرنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے 11 مئی کی صبح  بیجنگ واپس پہنچ گئے۔

صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر چھائی چھی، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای اور دیگر وفد بھی اسی طیارے میں واپس لوٹا ہے۔