چینی صدر شی جن پھنگ کا دورہ یورپ دور رس اثرات کا حامل ہے ، یورپی عوام

2024/05/11 11:15:58
شیئر:

حال ہی میں، سربیا اور ہنگری میں زندگی کے  مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کے دورے کے دور رس اثرات ہیں۔

سربیا کے وزیر ثقافت سیراکووچ نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ  ہمارے دونوں رہنماؤں، صدر ووچ اور صدر شی جن پھنگ کے درمیان بہت اچھے تعاون پر مبنی تعلقات ہیں اور  دونوں ممالک کی حکومتوں اور وزراء کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔آج دونوں ممالک کے تعلقات لوگوں کی روزمرہ زندگی سے جڑ چکے ہیں جب آپ کام سے گھر آتے ہیں اور ٹی وی آن کرتے ہیں تو آپ چین کے بارے میں دستاویزی فلمیں دیکھ سکتے ہیں اور چین کے جغرافیہ، تاریخ اور ثقافت کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، چینی لوگ سربیا کے جغرافیہ، تاریخ اور ثقافت کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں، جس نے ہمارے دونوں عوام کو پہاڑوں اور سمندروں کو عبور کرنے میں مدد کی ہے اور ہمارے درمیان فاصلے کو بہت کم کیا ہے۔ صدر شی کا دورہ ، سربیا اور چین کے درمیان تعاون کو ایک نئے دور  کی جانب بڑھائے گا۔

چین میں ہنگری کے سابق سفیر کوشوئے سینڈورنے کہا کہ صدر شی کا دورہ، ہنگری اور چین کے تعلقات کے نئے دور کا نقطہ آغاز ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہنگری اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی بلندی پر پہنچایا گیا ہے، جو دونوں فریقوں کے لیے مفید ثمرات لائے گا۔


⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠