چین کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت کی درخواست پر دوبارہ نظرثانی کی حمایت

2024/05/11 11:05:04
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 10 مئی کو اقوام متحدہ کی 10 ویں جنرل اسمبلی کا ہنگامی خصوصی اجلاس دوبارہ شروع ہوا جس میں فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ کے مزید حقوق دینے کی قرارداد پر ووٹ دیا گیا۔ قرارداد میں سفارش کی گئی ہے کہ سلامتی کونسل اقوام متحدہ کی رکنیت کے لیے فلسطین کی درخواست پر دوبارہ نظر ثانی کرے۔

قرارداد کے حق میں 143، مخالفت میں 9  ووٹ ڈالے گئے ہیں جبکہ  25 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا    ۔ امریکہ، اسرائیل اور دیگر ممالک نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔

 اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو  چھونگ نے اسی روز  اپنے خطاب  میں کہا  کہ چین اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ تاریخی قرارداد کا خیر مقدم کرتا ہے اور اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کی درخواست پر نظر ثانی میں سلامتی کونسل کی حمایت کرتا ہے۔

 فو چھونگ نے کہا کہ فلسطین کو اسرائیل جیسی حیثیت حاصل ہونی چاہیے اور فلسطینی عوام کو بھی وہی حقوق حاصل ہونے چاہئیں جو اسرائیلی عوام کو حاصل ہیں۔ یہ بین الاقوامی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کی تعمیر کے عمل کی حمایت اور اسے آگے بڑھائے اور دو ریاستی حل کے نفاذ اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے حصول کے لئے مضبوط ضمانت فراہم کرے۔ 

فو چھونگ نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے تقاضوں کے مطابق فلسطینی ریاست کی درخواست پر جلد از جلد نظر ثانی کرنے میں سلامتی کونسل کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ متعلقہ ممالک اس سلسلے میں تاخیری حربے اور رکاوٹیں نہیں کھڑی  کریں گے۔