حال ہی میں شمالی افغانستان کے کئی صوبوں میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں سیلاب آگیا جس سے صوبہ بغلان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
12 مئی کو صوبہ بغلان کے گورنر کے ترجمان عالم مجیدی نے بتایا کہ صوبے میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 154 تک پہنچ گئی ہے، زخمیوں کی تعداد 250 سے زائد ہے اور 20 ہزار ایکڑ سے زائد کھیت اور تقریبا 4 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حتمی اعادو شمار نہیں ہیں ،ان میں اضافہ ہوسکتا ہے۔