کینیا میں "چین- افریقہ اقتصادی و تجارتی ایکسپو ان افریقہ " کا انعقاد

2024/05/12 14:52:08
شیئر:

9 مئی سے 11 مئی تک ،کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں" چین افریقہ اقتصادی وتجارتی ایکسپو ان افریقہ"  منعقد ہوا ، اس نمائش میں  چین اور افریقہ کی 200 سے زائد کمپنیز نے حصہ لیا۔

  تین روزہ نمائش میں چین -افریقہ سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ و تعاون کے تبادلے کی کانفرنس اور کینیا انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے علاوہ  چین-افریقہ زرعی تعاون، ثقافتی سیاحت کے فروغ اور انٹرپرائز مشاورت پر پروموشن اور میچ میکنگ  تین خصوصی اجلاسوں سمیت کینیا میں ایک خصوصی ٹور نمائش بھی شامل ہے۔

تقریب میں  چین، برونڈی، کینیا، موزمبیق، روانڈا، جنوبی افریقہ، جنوبی سوڈان، زیمبیا اور دیگر افریقی ممالک کے سرکاری حکام، کاروباری نمائندوں اور اسکالرز کے علاوہ اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم، ایفریقن کانٹی نینٹل فری ٹریڈ ایریا سیکریٹریٹ اور ایفریقن یونین کمیشن جیسی بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

 اطلاعات کے مطابق، اس ایکسپو  میں 9 نمائشی علاقے قائم کیے گئے ہیں، جن میں مشینری اور سازوسامان، تعمیراتی مٹیریل، توانائی اور بجلی، مکینیکل اور برقی آلات،لائٹ انڈسٹری  مینوفیکچرنگ، بائیو میڈیسن، تجارت اور لاجسٹکس، خوراک و زرعی مصنوعات اور افریقی اجناس شامل ہیں.ایکسپو میں کل  230 نمائش کنندگان ہیں ، جن میں تنزانیہ ، روانڈا اور دیگر ممالک کی 40 سے زیادہ افریقی کمپنیاں شامل ہیں۔

 کینیا کی وزیر برائے سرمایہ کاری، تجارت اور صنعت   میانو نے کہا کہ افریقہ  سبز توانائی کی سب سے زیادہ صلاحیت کا مالک اور دنیا کے سب سے بڑے  قابل کاشت رقبے  کا حامل  براعظم ہے،یہ ایکسپو اور تبادلہ افریقہ اور چین کے لیے خاطر خواہ نتائج لائے گا.