فلپائن کی سیمبن ریف کے پانیوں مِیں " چین دوبارہ زمین حاصل کر رہاہے " کی خبر بدنام کرنے کی کوشش ہے،وزارت خارجہ

2024/05/13 17:08:02
شیئر:

13 مئی کو  چین کی وزارت خارجہ کی  پریس کانفرنس میں   فلپائن کی جانب سے ،  چین  سیمبن ریف کے پانیوں  میں  "دوبارہ زمین حاصل کر  رہا ہے "کے دعوے  کا حوالہ دیتے ہوئے نامہ نگار نے پوچھا کہ اس بارے میں چین کا کیا کہنا ہے ؟

ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ  حال ہی میں فلپائن نے جان بوجھ کر چین کو بدنام کرنے اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے افواہیں پھیلائیں۔ ہم فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ غیر ذمہ دارانہ بیانات  کا سلسلہ بند کرے، حقائق کا سامنا کرے اور جلد از جلد مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے سمندری اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے صحیح راستے پر واپس آئے۔