بیلگورود شہر پر یوکرین کے حملے میں مجموعی طور پر 19 افراد ہلاک ہوئے , روس

2024/05/13 15:58:23
شیئر:

13 مئی کو ، روس کے علاقے  بیلگورود کے گورنر نے بتایا کہ  12مئی  کو یوکرین کی جانب سے بیلگورود شہر پر کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 19 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 

روسی وزارت دفاع کی جانب سے 12 مئی کو جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماسکو وقت کے مطابق  12مئی کو  تقریبا 11 بج کر 40 منٹ پر یوکرین کی فوج نے بیلگورود کے رہائشی علاقے پر حملہ کیا ۔روس کے فضائی دفاعی نظام نے 6 میزائل اور 6 راکٹس کو روکا۔ مار گرائے جانے والے ایک میزائل کے  ٹکڑوں سےبیلگورود شہر میں ایک رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا۔ اس کے بعد  ماسکو کے وقت کے مطابق 7بج کر 50 منٹ سے لے کر 8 بج کر   40  منٹ تک یوکرین کی فوج نے بیلگورود شہر کے رہائشی علاقے پر ایک اور حملہ کیا  جس کے جواب میں روس کے فضائی دفاعی نظام  نے 14 راکٹ مار گرائے۔