چین ،دو طرفہ تعلقات میں چین اور روس کے سربراہان کے درمیان سفارت کاری کے اسٹریٹیجک قائدانہ کردار کو بہت اہمیت دیتا ہے ، چینی وزارت خارجہ

2024/05/13 16:44:58
شیئر:

13 مئی کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے دورہ چین کی خبر پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال ،چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین دو طرفہ تعلقات میں چین اور روس کے سربراہان مملکت کے درمیان سفارت کاری کے اسٹریٹجک قائدانہ کردار کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے سربراہان مملکت قریبی روابط برقرار رکھنے اور چین-روس تعلقات کے آگے بڑھنے کو یقینی بنانے پر اتفاق کرتے ہیں۔