اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

2024/05/13 09:50:48
شیئر:

12 تاریخ کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوئتریس نے کویت میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں تنازعے سے مقامی لوگوں کو خوفناک مصائب کا سامنا کرنا پڑا ہے جس سے بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر تنازع کے تمام فریقوں سے فوری طور پر جنگ بندی کرنے اور حراست میں لیے گئے افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

اسی دن مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ رفح میں تقریباً 300,000 فلسطینی گزشتہ ہفتے کے دوران مقامی علاقے سے نقل مکانی کر چکے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر  تنازعات کے اس دور میں پہلی بار  بے گھر نہیں ہوئے ہیں۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اسرائیلی فوج کا نام نہاد "سیف زون" کا بیان غلط اور گمراہ کن ہے۔ خان یونس جیسے مقامات پر پہنچنے  کے بعد، کچھ لوگوں نے دریافت کیا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران مقامی پناہ گاہیں تباہ ہو چکی ہیں۔ 

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے 12 تاریخ کو کہا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے جبری انخلاء کے احکامات جاری کرنے اور غزہ کی پٹی کے گنجان آباد علاقوں پر حملوں نے بین الاقوامی انسانی قانون اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے متعلقہ احکام کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایجنسی نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو رفح کے خلاف فوجی آپریشن سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے اور اسرائیل اور حماس سے فوری طور پر جنگ بندی کرنے اور تمام زیر حراست افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کرے۔