گلوبل ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ پروموشن سمٹ 2024 کا انعقاد

2024/05/14 18:58:52
شیئر:

13 مئی کو  گلوبل ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ پروموشن 2024 کا انعقاد ہوا جس  میں 40 ممالک اور خطوں کے مجموعی طور پر 170 غیر ملکی نمائندوں نے شرکت کی۔شرکانے کہا کہ چین کی جدیدیت عالمی معیشت کو ایک نئی رفتار فراہم کر رہی ہے۔ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی حیثیت سے چین نے رواں سال کے آغاز سے نئی معیاری پیداواری قوتوں  کی تیاری و ترتیب  کو تیز کیا ہے جس سے عالمی اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

 نیو ڈیویلپمنٹ  بینک کی صدر اور برازیل کی سابق صدر دلما روسیف نے کہا  کہ نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی میں تیزی سے، چین کی معیشت کی قوتِ محرکہ تبدیل ہو رہی ہے. فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری کی تیز رفتار توسیع اور ہائی ٹیک سرمایہ کاری کی مضبوط ترقی، یہ سب  مثبت اور حوصلہ افزا   علامات ہیں کہ   چینی معیشت مضبوط لچک اور استحکام کا مظاہرہ کر رہی ہے.

 ورلڈ ٹریڈ سینٹرز ایسوسی ایشن کے بورڈ آف گورنرز  کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین ایڈورڈ ایلیسن وائٹ   کا کہنا ہے کہ  چین عالمی تجارت میں سب سے اہم معیشتوں میں سے ایک ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ   ہمارے تمام ارکان چین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ رابطہ قائم کرسکیں اور چین کی اقتصادی ترقی سے پیدا ہونے والے مواقع میں حصہ لے سکیں، چین میں ہمارے  30  عالمی تجارتی مراکز ہیں۔