چین پاک اقتصادی راہداری پاکستان کی اقتصادی ترقی کو فروغ دے رہی ہے،احسن اقبال

2024/05/14 09:38:17
شیئر:

پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے ایک حالیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان کی توانائی اور انفراسٹراکچر کے ڈھانچے کو تبدیل کر دیا ہے، پاکستان کی اقتصادی ترقی کو فروغ دیا ہے اور مقامی لوگوں کو بہت فائدہ پہنچایا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ جب 2013 میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کا آغاز ہوا تو پاکستان کو بجلی کی شدید قلت کا سامنا تھا اور  چین  نے پاکستان کو اس مشکل پر قابو پانے میں مدد کی۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان کی توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی صنعتوں کو تبدیل کرنے میں مدد کی ہے اور 20 لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کی ہیں۔  پاکستان کے متعدد علاقوں میں رابطوں کو بہتر بنایا گیا ہے اور تمام خطے ترقیاتی نتائج بانٹ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ چین نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے میدان میں صف اول کی پوزیشن پر ہے اور پاکستان چین کی مدد سے ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں تبدیلی کی امید رکھتا ہے۔