⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠انتونیو گوتریس کی جانب رفح میں اقوام متحدہ کے عملے پر حملے کی شدید مذمت

2024/05/14 09:39:58
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  13 مئی کو  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ترجمان کے دفتر کے ذریعے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب اقوام متحدہ کے محکمہ تحفظ و سلامتی کا عملہ اس صبح رفح کے ایک ہسپتال گیا تو ان کی گاڑیوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں  ایک شخص ہلاک اور ایک   زخمی ہوا۔ انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے خلاف تمام حملوں کی مذمت کی اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے عملے کے رکن کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں انتونیو گوتریس نے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور تمام زیر حراست افراد کی رہائی کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نائب ترجمان فرہان حق نے کہا کہ ہلاک ہونے والا شخص اقوام متحدہ کا بین الاقوامی ملازم تھا۔ یہ غزہ کی پٹی میں کسی حملے میں ہلاک ہونے والا اقوام متحدہ کے عملے کا پہلا رکن ہوسکتا ہے۔