⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی، نیتن یاہو

2024/05/14 09:39:08
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق  13  مئی کو  اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں موجودہ اسرائیلی فوجی آپریشن جاری ہے اور اسرائیل اپنے مقاصد حاصل کرے گا جس کی پہلی ترجیح اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ہے۔

 مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کا تازہ ترین دور حالیہ دنوں میں ایک بار پھر بے نتیجہ ختم ہو گیا ہے۔ اسرائیل نے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں اپنی فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیل میں لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد غزہ کی پٹی میں لڑائی پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کر رہی ہے اور امید کر رہی ہے کہ لڑائی جلد از جلد ختم ہو جائے گی۔ گزشتہ چند روز سے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اپنی فوجی کارروائیوں کو جاری رکھا ہوا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ رفح میں موجود فلسطینی رفح چھوڑ دیں۔اس کی وجہ سے فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد  دوبارہ رفح چھوڑنے پر مجبور ہو گئی ہے۔