اسرائیل - فلسطین تنازع کے حالیہ دور میں 35 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں

2024/05/14 16:52:21
شیئر:

14 مئی کو غزہ کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی فوجی  کارروائیوں میں گزشتہ روز 82  شہری ہلاک اور 234 زخمی ہوئے ہیں۔

 گذشتہ سال 7 اکتوبر کو شروع ہونے والے اسرائیل -فلسطین تنازع  سے غزہ کی پٹی میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 35 ہزار 173 اور زخمیوں کی تعداد 79 ہزار 61 ہو چکی  ہے۔

 محکمہِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں تاہم  اسرائیلی فوج کی جاری کارروائیوں کی وجہ سے  طبی و شہری دفاع کے امدادی کارکنوں کے لیے ان علاقوں تک پہنچنا مشکل ہو گیا ہے۔