⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠موسمی تبدیلی کے حوالے سے چین کا پالیسی نظام واضح شکل اختیار کر رہا ہے

2024/05/15 10:05:20
شیئر:

 

15 مئی  چین میں  کم کاربن کے قومی دن کے طور پر منایا جا رہا ہے، اور اس سال کا موضوع "سبز اور کم کاربن، خوبصورت چین" ہے.چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات   نے 15 مئی کو موسمیاتی تبدیلی  کے لئے چین کی موافقت پر پیشرفت رپورٹ  2023 جاری کی ، جو اس حوالے سے چین کی پہلی  رپورٹ ہے۔

 رپورٹ کے مطابق جون 2022 میں چین کی  قومی موسمیاتی تبدیلی حکمت عملی 2035 کے اجراء کے بعد سے چین نے موسمیاتی تبدیلی کے لیے متعدد پالیسیاں متعارف کرائی ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے لیے فعال  ایکشن پلان اپنایا ہے اور نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ آب و ہوا کی تبدیلی سے مطابقت کے لئے چین میں پالیسی نظام ایک واضح شکل اختیار کر رہا ہے۔ اب تک، چین نے تقریباً 70،000 زمینی خودکار موسمی اسٹیشنوں، 200 سے زیادہ موسمی ریڈار اسٹیشنوں، ساؤنڈنگ اسٹیشنوں اور مدار میں آپریشنل موسمیاتی سیٹلائٹس پر مشتمل ایک جامع موسمیاتی مشاہدے کا نظام قائم کیا ہے. موسمیاتی پیشگوئیوں اور انتباہات کی درستگی اور باریکی میں بھی مسلسل بہتری آرہی ہے جس میں ملک بھر میں 24 گھنٹے بارش کے طوفان کی وارننگ کی درستگی کی شرح 93 فیصد تک پہنچ گئی ہے، بڑے موسمی عمل کی درست پیشگوئی ایک ہفتہ پہلے حاصل کی جا سکتی ہے اور موسمیاتی آفات کی وارننگ ایک سے تین دن پہلے جاری کی جا رہی ہے۔