سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا اور چائنا سینٹرل میڈیا گروپ کی طرف سے فلم " سائبر پاور ملک کی تعمیر " ریلیز کر دی گئی

2024/05/15 15:13:48
شیئر:

14 مئی کو چین کی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن اور چائنا سینٹرل  میڈیا گروپ  کی مشترکہ طور پر تیار کردہ فلم "سائبر پاور  ملک کی تعمیر " لانچ کی گئی۔

 سال 2024  ،شی جن پھنگ کی طرف سے چین کو  ایک سائبر پاور بنانے کا اسٹریٹجک ہدف پیش کرنے کی  10 ویں سالگرہ اور چین کی انٹرنیٹ تک مکمل رسائی کی 30 ویں سالگرہ کا سال ہے۔ یہ فلم کل پانچ اقساط پر مشتمل ہے  جن میں "تاریخی مواقع "، "انفارمیٹائزیشن کی بنا پر  جدیدیت "، "آن لائن اور آف لائن اتحاد  کی تعمیر"، " نیٹ ورک سکیورٹی کی تعمیر"، اور "سائبر اسپیس ہم نصیب معاشرے کی تشکیل " شامل ہیں۔فلم  میں انفارمیٹائزیشن کی ترقی، نیٹ ورک مواد کی تعمیرو انتظام، نیٹ ورک سکیورٹی اور سائبر اسپیس میں بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کا احاطہ کیا گیا ہے۔