مان چو لی ریلوے پورٹ سے چلنے والی چین-یورپ ٹرینز کی تعداد 1700 سے متجاوز

2024/05/15 15:32:59
شیئر:

چائنا ریلوے ہاربن گروپ  کی اطلاعات کے مطابق،  15 مئی تک مان چو لی ریلوے پورٹ سے چلنے والی  چین-یورپ ٹرینز کی تعداد 1724 رہی اور ان سے  18400 ٹی ای یو کا سامان بھیجا  گیا جس میں پچھلی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 1.2 فیصد اور0.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مان چو لی ریلوے پورٹ،  پیمانے کے حوالے سے چین کی سب سے بڑی ریلوے پورٹ ہے جہاں سے چلنے والی  چین-یورپ ٹرینز کی تعداد ،چین کی مجموعی تعداد کا 30 فیصد ہے۔ چین-یورپ ٹرین کی نقل و حمل کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے، ہاربن گروپ نے  پورٹ کی نقل و حمل کی صلاحیت کو مضبوط کیا ہے، کسٹمز، سرحدی معائنے سمیت دیگر محکموں کے ساتھ مواصلات اور ہم آہنگی کو مضبوط کیا ہے، ریلوے کسٹم کلیئرنس کے  تیز رفتار ماڈل کو فعال طور پر فروغ دیا ہے اور بندرگاہ کی نقل و حمل کی صلاحیت اور کسٹم کلیئرنس کی سہولیات میں اضافہ کیا ہے۔ اس سال کے پہلے چار مہینوں میں، 1,534 چین-یورپ ٹرینز  مان چو لی ریلوے پورٹ سے گزریں، جو تاریخ میں اسی مدت میں بننے والا ایک نیا ریکارڈ ہے، ان میں سے 687 باہر جانے والی ٹرینز  ہیں جوسال بہ سال 6 فیصد زیادہ ہے جس سے  اس کی ترقی کا رجحان واضح ہے۔

ہاربن گروپ نے مختلف مقامات اور یورپی ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلے کو فروغ دینے اور صارفین کو اعلیٰ معیار کی بین الاقوامی لاجسٹکس خدمات فراہم کرنے کے لیے ہاربن میں ، مان چو لی ریلوے پورٹ سے ٹلبرگ ہالینڈ  تک چین-یورپ ٹرین کی نئی  لائن شروع کی   ہے۔

ابھی تک مان چو لی ریلوے پورٹ میں آنے اور یہاں سے جانے والی  چین-یورپ ٹرینز پولینڈ، جرمنی اور  بیلجیم سمیت 13 ممالک تک پہنچتی  ہیں جب کہ چین میں ہاربن، شی آن، اور چھنگ دو سمیت 60 شہروں تک جاتیہیں ۔ ان کے ذریعے  روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا ، صنعتی مشینری، الیکٹرانک مصنوعات اور  گاڑیوں سمیت 12 اقسام کا سامان بھیجا جاتا ہے اور ہائی ویلیو ایڈڈ، ہائی ٹیک مصنوعات کی تعداد میں اضافے کا رجحان بھی نمایاں  ہے۔