اگر فلپائن اپنی غلط روش پر مصر رہا تو چین ضروری اقدامات کرے گا، چینی وزارت خارجہ

2024/05/16 15:37:54
شیئر:

16 مئی کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے فلپائن کی وزارت خارجہ کے بیان کے بارے میں پوچھے گئے  سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلپائن میں چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ مواد حقائق پر مبنی  ہے، لیکن فلپائن اپنے وعدے سے پھر گیا ہے۔

وانگ وین بن نے کہا کہ چین کا فلپائن کو مشورہ  ہے کہ وہ حقائق کا سامنا کرے، اپنے وعدوں  پر قائم رہے ، خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزیوں کو فوری طور پر روکے، اور جلد از جلد سمندری تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے درست طریقے سے حل کرنے کے لیے صحیح راستے پر واپس آجائے۔ اگر فلپائن غلط  روش پر ہی مصررہا  تو چین اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کی خاطر ضروری اقدامات کرے گا۔