چین اور روس کے صدور کی "چین روس ثقافتی سال" کی افتتاحی تقریب اور چین - روس - سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی کنسرٹ میں شرکت

2024/05/16 21:40:53
شیئر:

16 مئی کی سہ پہر صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بیجنگ کے نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس میں "چین روس ثقافتی سال" کی افتتاحی تقریب اور چین -روس سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے حوالے سے  ایک خصوصی کنسرٹ میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے۔ ایک صدی پر مشتمل چین-روس تعلقات کے تین چوتھائی عرصے کے نشیب و فراز سے گزرنے کے بعد   دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی نے  ظاہر کیا ہے کہ چین اور روس کے درمیان اچھی ہمسائیگی  و دوستی، جامع سٹریٹیجک  ہم آہنگی اور مفید  تعاون کا مسلسل استحکام و ترقی دونوں ممالک اور ان کے عوام کے بنیادی مفاد میں ہے اور بین الاقوامی برادری کی توقعات نیز وقت کے ترقیاتی رجحان کے مطابق ہے اور یہ بے حد اہمیت کی حامل ہے۔

روسی صدر ولادیمیر  پیوٹن نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ  صدر شی جن پھنگ کے روس- چین  تعلقات کے مثبت جائزے سے مکمل طور پر متفق ہیں۔ روس اور چین کے لوگ بھائیوں کی طرح ہیں۔ روسی عوام کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی قیادت میں چینی عوام کی عظیم کامیابیوں پر دل سے خوش ہیں اور خلوص دل سے اس کی  تعریف کرتے ہیں۔ روس اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 75 سالوں میں، دونوں فریقوں نے اپنے تعلقات میں بہت قیمتی تجربات حاصل کیے ہیں اور اب یہ تعلقات  تاریخ کے بہترین دور میں ہیں. باہمی احترام، مساوات اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر روس اور چین کے تعلقات نے اپنے اپنے ممالک کی ترقی کو فروغ دیا ہے، دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچایا ہے اور بین الاقوامی تعلقات کی ایک مثال قائم کی ہے۔ روس اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ  کے موقع پر "روس  چین ثقافتی سال" کے انعقاد کی علامتی اہمیت ہے۔ روس چین کے ساتھ عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو مضبوط  کرنے، باہمی افہام و تفہیم  کو بڑھانے اور دوطرفہ تعاون کو مسلسل اپ گریڈ کرنے  کے لیے تیار ہے۔

تقریب میں دونوں ممالک کے   زندگی کےمختلف  شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا ایک ہزار افراد نے شرکت کی۔