چینی وزیر اعظم کی جانب سے سلوواکیا کے وزیر اعظم کی مزاج پرسی

2024/05/17 18:49:28
شیئر:

17 مئی کو وزیر اعظم لی چھیانگ نے سلوواکیا کے وزیر اعظم  رابرٹ فیکو  کی مزاج پرسی کے لیے ایک خصوصی پیغام ارسال کیا۔  

 اپنے پیغام میں لی چھیانگ نے کہا کہ انہیں چند روز قبل وزیرِ اعظم رابرٹ فیکو پر کیے جانے  والے قاتلانہ حملے اور اس کے  نتیجے میں  ان کے زخمی ہونے  کے بارے میں جان کر  بے حد دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے  اس واقعے پر  دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ رابرٹ فیکو  جلد ہی مکمل صحت یاب ہوجائیں گے۔