⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠سلوواکیہ کے نومنتخب صدر کی جانب سے صورتحال کو پرسکون کرنے کی اپیل

2024/05/17 09:38:21
شیئر:

 مقامی وقت کے مطابق 16 مئی کی سہ پہر سلوواکیہ کے نو منتخب صدر پیلیگرینی نے سلوواکیہ کے وزیر اعظم فیزو سے بنسکا بسٹریکا کے ہسپتال میں ملاقات کی اور اس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ چونکہ فیزو کی حالت اس وقت تسلی بخش  نہیں ہے اس لیے حکمراں اتحاد میں شامل ایک نائب وزیر اعظم عارضی طور پر فیزو کا کام سنبھال سکتے ہیں۔ پیلیگرینی نے صورتحال کو فوری طور پر پرسکون کرنے اور اس طرح کے سانحات کے دوبارہ رونما ہونے کو روکنے کا مطالبہ کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ وہ مستقبل قریب میں صدارتی محل میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ 

سلوواکیہ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع کاہلینیاک اور وزیر داخلہ ایسٹوک نے اسی دن ایک الگ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ فیزو پر فائرنگ کے مشتبہ شخص نے اکیلے کام کیا اور اس کا تعلق کسی بنیاد پرست سیاسی گروہ سے نہیں تھا۔ یہ واقعہ سیاسی محرکات پر مبنی تھا اور مشتبہ  فرد نے حکومت کی جانب سے یوکرین کے لیے فوجی امداد بند کرنے پر عدم اطمینان سمیت دیگر  وجوہات کی بنا پر یہ کارروائی کی۔ مشتبہ شخص گزشتہ سال سے کئی حکومت مخالف مظاہروں میں شریک رہا ہے۔