مقامی وقت کے مطابق 16 مئی کی شام سے 17 مئی کی صبح تک،امریکہ کا جنوبی علاقہ طوفان کی زد میں رہا ،جس سے ٹیکساس کے ہیوسٹن کے علاقے کو شدید نقصان پہنچا اور 17 مئی تک، ہیوسٹن میں کم از کم 7 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
ٹیکساس کے ہیوسٹن کے علاقے میں اس طوفان کی وجہ سے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ امریکی وقت کے مطابق 17 مئی کو شام 4 بجے تک ، ٹیکساس کے متاثرہ علاقوں میں تقریباً 670,000 صارفین بجلی سے محروم تھے اور یہ تعداد ایک وقت میں 900,000 سے بھی زائد تھی ۔
ہیوسٹن کے علاقے کے حکام نے 17 مئی کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہر کی ڈھا ئی ہزار ٹریفک لائٹس نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اورشاید ہیوسٹن کے بعض علاقوں میں بجلی کی بندش کئی ہفتوں تک جاری رہے گی ۔ موسمیاتی پیشن گوئیوں کے مطابق یہ شدید موسم مشرق کی طرف بڑھتا رہے گا جس میں میکسیکوخلیجی ساحل کے کچھ حصوں میں 14 ملین سے زائد افراد کو تیز ہواؤں، اولے اور سیلاب جیسے خطرات کا سامنا ہے۔