اسرائیلی فوجیوں کے غزہ کی پٹی میں کئی مقامات پر حملے، فلسطینی مسلح گروہوں کا طویل عرصے تک مزاحمت کا اعلان

2024/05/18 16:45:24
شیئر:

18  مئی   کو فلسطینی خبر رساں ایجنسی، القدس نیوز نیٹ ورک، الجزیرہ اور دیگر ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق، مقامی وقت کے مطابق  17  مئی  کی شام سے لے کر 18  مئی  کی صبح تک اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں جبلیہ، رفح، خان یونس اور دیگر مقامات پر حملے جاری  رکھے ہیں۔

17  مئی  کو فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے مسلح دھڑے "القاسم  بریگیڈ" کے ترجمان نے کہا کہ وہ طویل مدتی لڑائی کے لیے تیار ہیں  اور رفح اور دیگر مقامات پر اسرائیلی زمینی کارروائیوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے ۔

17 مئی  کو القاسم  بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ جنگی رپورٹ کے مطابق، اس کے مسلح اہلکاروں اور الاقصیٰ شہداء بریگیڈ نے غزہ کی پٹی میں چلم کوریڈور میں واقع اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے کے لیے مشترکہ آپریشن  کیا۔اطلاعات کے مطابق  القاسم  بریگیڈ کے جنگجوؤں نے جبلیہ کے قریب اسرائیلی فوجیوں پر بھی حملہ کیا۔