اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ و انسانی امور اور ڈبلیو ایچ او کا غزہ کی پٹی کے لیے زمینی گزرگاہیں کھولنے کا مطالبہ

2024/05/18 16:44:40
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 17  مئی  کو اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ و  انسانی امور اور ڈبلیو ایچ او نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس  میں غزہ کی پٹی کے لیے زمینی بندرگاہیں کھولنے کا مطالبہ کیا  تاکہ انسانی امداد آسانی سے غزہ کی پٹی میں داخل ہو سکے اورعلاقے میں  انسانی صورتحال کی سنگینی  کو کم کیا جا سکے ۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ  و  انسانی امور کے ترجمان جینز لیک نے کہا کہ ہم غزہ میں داخل ہونے والی کسی بھی امداد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ تاہم، غزہ کے باشندوں کو اشد ضرورت  کے سامان  کی فراہمی  کے لئے کسی عارضیبندر گاہ  پر  انحصار نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ایسا ہو ناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ   بندر گاہ  اس جگہ سے بہت دور ہے جہاں امداد کی فوری ضرورت ہے۔زمینی نقل و حمل امدادی سامان  فراہم کرنے کا سب سے زیادہ قابل عمل اور موثر طریقہ ہے،اس لیے ہمیں تمام زمینی سرحدیں کھولنی چاہئیں۔

ڈبلیو ایچ او کے ترجمان نے 17  مئی  کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 6 مئی سے جب اسرائیلی فوج نے رفح کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا، رفح بندرگاہ کی بندش کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی  کی سرگرمیاں  انجام دینے والےکارکنوں کو "مشکل صورتحال" کا سامنا کرنا پڑا ہے اور  طبی سامان اور ایندھن کی کمی نے غزہ کے پہلے سے ہی غیر مستحکم طبی نظام اور غزہ کے لوگوں کو زیادہ خطرے میں ڈال دیا ہے۔