جوہری آلودہ پانی کا سمندر میں اخراج انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، جاپان اٹامک انرجی سٹیزنز کمیٹی

2024/05/18 16:22:40
شیئر:

17 مئی کو، جاپان کی ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کے  سمندر میں اخراج کے  چھٹے مرحلے کا آغاز کیا   جس کے بارے میں توقع  ہے کہ یہ  4 جون تک جاری رہے گا  جو  تقریباً 7,800 ٹن جوہری آلودہ پانی کو خارج کرنے کا منصوبہ ہے۔ جاپان اٹامک انرجی سٹیزنز کمیٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ  جاپانی حکومت اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی حفاظتی اقدامات  کو یقینی بنائے بغیر جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں  خارج  کر تی رہی ہے   جو  انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز   عمل ہے ۔

جاپان اٹامک انرجی سٹیزنز کمیٹی کے رکن سوگانامی کان نے کہا کہ ٹریٹیم بذات خود ایک تابکار مادہ ہے، اوریہ بھی سچ ہے کہ جوہری آلودہ پانی میں ٹریٹیم کو فلٹر کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اگر سمندری پانی کی ایک بڑی مقدار  کو  ٹریٹ کرنے کے لئے جوہری عمل سے گزارہ   جائےاور پھر اسے سمندر میں خارج کیا جائے، تب بھی یہ جوہری آلودہ پانی ہی  ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی حکومت اسے "ٹریٹد پانی  " کہتی ہے،لیکن یہ  صرف ایک دوسرا  نام ہے،  یہ بنیادی طور پر جوہری آلودہ پانی ہے۔

سوگانامی کان نے یہ بھی کہا کہ فوکوشیما جوہری حادثے کو 13 سال گزر چکے ہیں، اور اس کے اثرات اب بھی سنگین ہیں، جاپانی حکومت اور ٹیپکو کو فوکوشیما ڈائیچی جوہری پاور پلانٹ کے فضلے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے چاہییں۔