امریکہ کی ریاست ایڈاہو میں دو کاروں کے تصادم میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی

2024/05/19 17:17:39
شیئر:

امریکی ریاست ایڈاہو  کے  محکمہ پولیس  کے مطابق  18  مئی کو  ریاست میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کا ایک افسوس ناک حادثہ پیش آیا جس میں 6 افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو ئے ۔

 ایڈاہو اسٹیٹ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حادثہ  صبح یو ایس ہائی وے 20  پر  اس وقت پیش آیا جب  ایک پک اپ ٹرک  سڑک کی مرکزی لائن کو عبور  کر کے  دوسری جانب سے آنے والی وین سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں وین کا ڈرائیور اور اس  میں سوار 5 مسافر  ہلاک  جبکہ پک اپ ٹرک کے ڈرائیور سمیت 10 افراد زخمی ہو ئے  جنہیں  علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔