چینی کمپنی کا تعمیر کردہ بوٹس وانا ویکسین ریسرچ سینٹر مکمل

2024/05/19 16:43:09
شیئر:

مویشیوں کی افزائش بوٹس وانا کی قومی معیشت کی   روایتی  اور اہم صنعت ہے۔ مویشیوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے، بوٹس وانا  نے  حالیہ برسوں میں ویکسین کی تحقیق اور ترقی پر  بہت توجہ  دی ہے ۔ حال ہی میں، ایک چینی کمپنی کی طرف سے بنا ئے  گئے  بوٹس وانا ویکسین  ریسرچ سینٹر  کی تعمیر مکمل  ہوئی ہے جس سے  مویشیوں کی افزائش  کی صنعت کو مضبوط مدد فراہم  ہو گی ۔

بوٹس وانا کو "مویشیوں کی سلطنت " کے نام سے جانا جاتا ہے، جہاں کی نصف سے زیادہ آبادی بلا واسطہ  یا بالواسطہ مویشیوں کی افزائش   کی صنعت سے  منسلک ہے۔ گائے کے گوشت کی برآمدات سے زرمبادلہ کمانا نہ صرف بوٹس وانا کی قومی معیشت کو اہم مدد فراہم کرتا ہے بلکہ کسانوں کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔ تاہم، حالیہ برسوں میں، بوٹس وانا کی مویشیوں کی صنعت  کھر وں اور   منہ کی بیماریوں سے دوچار ہے۔

جولائی 2022 میں، ایک چینی کمپنی نے بوٹس وانا ویکسین ریسرچ سینٹر کی تعمیر کا بیڑا اٹھایا۔بوٹسوانا ویکسین ریسرچ سینٹر کے سی ای او اینڈریو میڈسوے نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں اچھے شراکت دار بننے پر چینی کمپنیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں اور ویکسین بنانے والا اگلا  پین  ایفریکن  ملک  بننے کے لیے پرعزم ہیں  کیوں کہ   اس طرح کی سہولت کا ہونا ضروری ہے  جو ہمیں بر اعظم  افریقہ کی خدمت کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔