سی ایم جی پیرس اولمپکس 2024 کے لوگو کی رونمائی ،نئے اسپورٹس پروگرام اور میڈیا کوریج ٹیم کے اعزاز کی تقریب

2024/05/19 19:02:11
شیئر:

19 مئی کو آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے  چائنا میڈیا گروپ  کی شنگھائی انٹرنیشنل میڈیا پورٹ کا دورہ کیا اور سی پی سی کی سینٹرل کمیٹی کے  محکمہ تشہیرکے نائب وزیر اور  چائنا  میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ کے ساتھ مل کر سی ایم جی  کی پیرس اولمپک گیمز کی نشریاتی ٹیم کو اعزاز  سے نوازا۔اس تقریب میں  سی ایم جی  کی  پیرس اولمپک گیمز  2024  کی کوریج  کا لوگو جاری کیا گیا  اور  سی ایم جی  کے  نئے اسپورٹس پروگرام " مارننگ  اسپورٹس  " کی نشریات کا آغاز کیا گیا۔

 اپنی تقریر میں شین ہائی شیونگ نے کہا کہ  سی ایم جی  پیرس اولمپکس گیمز کے مرکزی براڈکاسٹر اور با اختیار  ملٹی  میڈیا ادارے  کی  حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے  کی  ہر ممکن کوشش کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ  سی ایم جی  تکنیکی جدت طرازی کو تیز کرنے اور ای اسپورٹس ایونٹس کی ترقی میں تعاون کو گہرا کرنے کے لئے آئی او سی کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ  سی ایم جی  پیرس اولمپک کھیلوں کے لئے تیار ہے اور   عالمی  معیار کی  براڈکاسٹنگ کے ساتھ حیرت انگیز اولمپک ایونٹس پیش  کرے گا  جس سے  ان کھیلوں کے مداح  محظوظ ہوں گے ۔

 اپنی تقریر میں  آئی او سی کے صدر تھامس  باخ نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ  چائنا میڈیا گروپ  کی ٹیکنالوجی کی ترقی  اولمپکس  کی نشریاتی کوریج کے لئے ایک نیا طریقہ لا ئی  ہے ، اور   ناظرین   اولمپکس  دیکھنے کا ایک نیا تجربہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ   مصنوعی ذہانت اور شاندار  ٹیکنالوجی کا اطلاق  دیکھنے  کے منتظر ہیں۔