ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کی "ہارڈ لینڈنگ " ، ریسکیو کے لیے تمام ضروری تعاون و مدد فراہم کی جائے گی، چینی وزارت خارجہ

2024/05/20 10:34:13
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی "ہارڈ لینڈنگ " کے حوالے سے دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ ،صدر سید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے  حادثے پر  چین کو گہری تشویش ہے اور چین ، صدر رئیسی اور ہیلی کاپٹر میں سوار لوگوں  کی سلامتی کے لیے دعا گو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس تمام  صورتحال پر مکمل  توجہ دے رہے ہیں  اور  ایران  کی امدادی کوششوں میں تمام ضروری تعاون  اور مدد فراہم کریں گے۔