ایک چین کا اصول آبنائے تائیوان میں امن برقرار رکھنے کا ستون ہے ، وانگ ای

2024/05/20 18:50:03
شیئر:

20 مئی کو ،سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای  نے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران تائیوان  میں "20 مئی کو منعقدہ حلف برداری کی    تقریب" پر چین کے سنجیدہ موقف کی وضاحت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آبنائے تائیوان میں ایک چین کا اصول  امن برقرار رکھنے کا     ستون ہے۔

 وانگ  ای  نے نشاندہی کی کہ ایک چین کے اصول کی خلاف ورزی نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے۔وانگ ای نے کہا کہ  "تائیوان کی  علیحدگی پسند کارروائیاں  " ممکن نہیں ۔  انہوں نے کہا کہ "تائیوان کی علیحدگی " کی  یہ کارروائیاں بین الاقوامی نظام کے لئے سب سے سنگین چیلنج ہیں    اور  آبنائے تائیوان میں صورتحال میں تبدیلی   سب سے خطرناک   اور  امن کے لئے سب سے سنگین نقصان بھِی ہیں. 

وانگ ای نے کہا کہ چین کی وحدت کا   رجحان ناقابل تلافی ہے۔  امور  تائیوان   چین کا داخلی معاملہ ہے اور  قومی  وحدت   کی تکمیل   نہ صرف چینی قوم  کا  متفقہ مطالبہ ہے بلکہ  یہ ایک تاریخی رجحان بھی ہے جسے کسی بھی طاقت کے ذریعے نہیں روکا جا سکتا۔