رواں سال کے پہلے چار ماہ میں دریائے یانگسی کے ڈیلٹا کے علاقے میں مجموعی درآمدی اور برآمدی مالیت 5 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی

2024/05/20 15:20:19
شیئر:

شنگھائی کسٹمز کے مطابق   رواں سال کے پہلے چار ماہ میں دریائے یانگسی کے ڈیلٹا کے علاقے میں  مجموعی  درآمدی و برآمدی مالیت 5.04 ٹریلین یوآن تک پہنچی  جو ایک نیا  ریکارڈ ہے، اور اس میں   سال بہ سال 5.6 فیصد کا  اضافہ ہوا ہے جو ملک کی مجموعی درآمدی اور برآمدی  حجم  کا 36.5 فیصد بنتا ہے۔  بیلٹ اینڈ روڈ   کی تعمیر میں شریک ممالک کو درآمدات اور برآمدات 2.26 ٹریلین یوآن تھیں ، جو سال بہ سال 7.6 فیصد کا  اضافہ ہے      اور  اسی عرصے میں بیلٹ اینڈ روڈ  کی  مشترکہ تعمیر کرنے والے ممالک کو کل درآمد ی اور برآمد ی    قدر کا 34.5 فیصد  ہے ۔    اس کے علاوہ  دیگر آر سی ای پی رکن ممالک کو درآمدات اور برآمدات 1.55 ٹریلین یوآن  رہیں  ، جو سال بہ سال 4.1 فیصد کا  اضافہ تھا  اور   یہ اسی مدت میں  آر سی ای پی رکن ممالک کو ملک کی کل درآمد ی  اور برآمدی مالیت  کا 37.1 فیصد ہے۔ دیگر برکس ممالک کو درآمدات اور برآمدات 0.67 ٹریلین یوآن  رہیں  ، جو سال بہ سال 12.7 فیصد کا اضافہ ہے  اور یہ  اسی مدت میں دیگر برکس ممالک کو ملک کی کل درآمد ی اور برآمدی قدر کا 33.9 فیصد ہے۔ 

ہائی ٹیک مصنوعات کی درآمد اور برآمد 1.24 ٹریلین یوآن رہی، جو سال بہ سال 8.3 فیصد  کا اضافہ ہے، جو ملک میں اس طرح کی اشیاء کی مجموعی درآمدی  اور برآمدی حجم  کا 35.3 فیصد ہے۔ نجی اداروں کی درآمد اور برآمد 2.69 ٹریلین یوآن رہی ، جو سال بہ سال 9.8 فیصد کا  اضافہ ہے ،  اور ملک بھر  میں   نجی کاروباری اداروں کی کل درآمد ی اور برآمدی مالیت کا 35.7 فیصد ہے۔