20مئی کو ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے سرچ اینڈ ریسکیو سائٹ کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو جہاں حادثہ پیش آیا فضائی مانیٹرنگ کے ذریعے اس مقام کا تعین کر لیا گیا ہے۔اس علاقے کو طفل کہا جاتا ہے اور اس وقت امدادی ٹیمیں اس جانب روانہ ہو چکی ہیں ۔ تاہم ابھی تک سرکاری طور پر اس خبر کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔