چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے شنگھائی میں آرٹ نمائش کا انعقاد

2024/05/20 09:55:31
شیئر:

19 مئی کو آئی او سی کے صدر تھامس باخ نے شنگھائی میں چائنا گروپ کی جانب سے منعقدہ آرٹ نمائش "بیجنگ سے پیرس - چینی فنکاروں کے اولمپک ٹور"  کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔سی پی سی کی  سینٹرل کمیٹی کے شعبہِ  تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ نے اجلاس میں شرکت کی۔

یہ نمائش دو حصوں  پر مشتمل ہے،  "اولمپکس کے ساتھ " اور "آرٹ کے ساتھ "، جس میں 62 معروف چینی فنکاروں کے 68 فن پاروں کے ساتھ ساتھ شنگھائی اسپورٹس میوزیم کے مجموعے سے 11 قیمتی شاہکار بھی شامل ہیں۔

 آرٹ نمائش میں خصوصی طور پر "بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اور سی ایم جی  کے مابین خطوط کے  دوستانہ تبادلے" کا ایک نمائشی علاقہ قائم کیا گیا ۔ ان خطوط نے دونوں فریقوں کے مابین کامیاب تعاون کا مشاہدہ کیا ہے ، سی ایم جی کے اولمپک ثقافت کے فعال پھیلاؤ کے لئے کوششوں کے نتیجہ خیز نتائج ، اور آئی او سی کی سی ایم جی کے لئے مضبوط حمایت اور اعلی تعریف کا مظاہرہ کیا ہے۔