ایرانی حکومتی کابینہ کا ایرانی صدرابراہیم رئیسی اور دیگر اعلیٰ حکام کے انتقال پر اظہار تعزیت

2024/05/20 15:17:09
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 20  مئی  کو ایرانی حکومتی کابینہ نے ہیلی کاپٹر  حادثے میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی  اور دیگر افراد کی ہلاکت پر ایک بیان جاری کیا ۔

بیان میں ایرانی حکومتی کابینہ نے ایرانی صدر ابراہیم  رئیسی ، وزیر خارجہ  امیر عبداللہیان اور دیگر  افراد کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم ملک اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ صدر  ابراہیم رئیسی کی   راہ پر گامزن رہیں گے اور ملک کے نظم و نسق میں  کوئی خلل نہیں  آئے گا ۔"

یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم  رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ  امیر عبداللہیان 19 مئی  کو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔مقامی وقت کے مطابق 19 مئی  کی سہ پہر ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور دیگر وفد کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو مشرقی آذربا ئیجان  صوبے کے علاقے ورزہگان میں ہارڈ لینڈنگ کا حادثہ پیش آیا۔